
سٹی کورٹ کراچی نے حسان نیازی کو مقدمے سے بری کر دیا
سٹی کورٹ کراچی نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو مقدمے سے بری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کے خلاف اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں پولیس نے سخت سیکیورٹی میں حسان نیازی کو عدالتا پہنچایا جہاں وکلا نے بیرسٹر حسان نیازی پر گل پاشی کی۔
سماعت کے دوران تحریک انصاف کی قیادت اور وکلا رہنما بھی عدالت میں موجود تھے۔ حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹرز تھانے میں اشتعال انگیز تقاریر کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت نے حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھولنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی کو لگائی گئی ہتھکڑیاں کھولی جائیں، ریمانڈ پیپر کہاں ہے؟
پولیس نے جواب دیا کہ تفتیشی افسر آرہا ہے ریمانڈ پیپر اس کے پاس ہے؟
عدالت کے حکم پر حسان نیازی کی ہتھکڑیاں کھل گئیں۔
پولیس کی جانب سے حسان نیازی کے دو ہفتوں کے ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ حسان نیازی کے وکلا کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی۔
وکلا پی ٹی آئی نے کہا کہ سیاسی مخالفت پر جھوٹا کیس بنایا گیا ہے، تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے انتہائی سخت الزامات ہیں۔
عدالت نے دونوں فریقین کا مؤقف سننے کے بعد حسان نیازی کے خلاف مقدمہ ڈسچارج کرتے ہوئے انھیں مقدمے سے بری کردیا۔
لانڈھی تھانے کے مقدمے سے نام کے اخراج کے بعد نیا تنازع
لانڈھی تھانے کے مقدمے سے نام کے اخراج کے بعد نیا تنازع کھڑا ہو گیا، وکلا تحریکِ انصاف نے کہا کہ لانڈھی پولیس مقدمے سے نام خارج کے بعد بھی حسان نیازی کو ریلیز نہیں کررہی ہے، لانڈھی پولیس کہہ رہی ہے کہ حسان نیازی کو لاہور پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
وکلا اور اہلکاروں کے درمیان دھکم پیل ہوئی، ساتھی وکلا حسان نیازی کو بار روم لے گئے۔ عدالت کی جانب سے حسان نیازی کو پچاس ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔
وکلا کا کہنا تھا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے لیے محکمہ داخلہ سے اجازت نہیں لی تھی، اجازت نامہ جمع نہ کرانے پر عدالت نے کیس ڈس چارج کردیا۔
ڈی ایس پی سعید رند نے بتایا کہ حسان نیازی کو رہا نہیں کیا جارہا، ہم ابھی حسان نیازی کو واپس تھانے لے کرجائیں گے، لاہور میں حسان نیازی کے خلاف مقدمہ زیرسماعت ہے، لاہورکی عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد حسان نیازی کو رہا کرنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ اگرآج لاہور کی عدالت کا فیصلہ نہیں آیا تو حسان نیازی کا لاہور پولیس کے حوالے کردیا جائے گا، کراچی پولیس کو حسان نیازی کی آج تک راہداری کسٹڈی ملی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News