
شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان سے ڈری ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بول نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت فسطائیت پر اتر آئی ہے، کھلم کھلا قانون اور آئین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چوروں کا ٹولہ ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں، ہمارے کارکنوں پر ظالمانہ تشدد کیا گیا، بدترین آنسو گیس اور شیلنگ کی گئی۔
تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کو عدالت نے ضمانت دی ہے ، عمران خان پرامن سیاست پر یقین رکھتا ہے۔
شوکت یوسفزئی کا یہ بھی کہنا تھا کہ توشہ خانہ میں شریف اور زرداری خاندان ملوث ہے،پی ڈی ایم کی حکومت عمران خان سے ڈری ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن چاہتے ہیں لیکن موجودہ حکومت الیکشن سے فرار چاہتی ہے، موجودہ حکومت جیتنا ظلم کر سکتی ہے کریں کل کو یہ لوگ برداشت کر سکے گا۔
تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے لیکن اگر آپ ایک عمران خان کو گرفتار کرینگے تو پورا پاکستان نکلے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News