Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘میری سلیکشن ہوگئی ہے’، اسکواڈ کا حصہ بننے پر اعظم خان کا ردعمل

Now Reading:

‘میری سلیکشن ہوگئی ہے’، اسکواڈ کا حصہ بننے پر اعظم خان کا ردعمل
اعظم خان

اعظم خان

افغانستان کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا حصہ بننے پر وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے دلچسپ میم شیئر کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں شاداب خان کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے باعث انہیں بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے ٹوئٹر پر اپنی سلیکشن سے متعلق حیران کردینے والی دلچسپ میم شیئر کی جس میں ایک شخص حیرانی سے کہتا ہے کہ ‘میری سلیکشن ہوگئی’؟

اعظم خان نے اپنی ٹوئٹ کے کپشن میں لکھا ’’افغانستان کے خلاف اسکواڈ میں شامل ہونے پراس وقت میری کیفیت بالکل ایسی ہے‘‘۔

ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ

اعلان کردہ اسکواڈ میں عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف،افتخاراحمد، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود،طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ، عماد وسیم، محمد حارث، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔

Advertisement

چیف سلیکٹر کے مطابق ریزرو کھلاڑیوں میں ابرار احمد، حسیب اللہ اور اسامہ میر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ افغانستان سے سیریز کے لیے آصف علی، حیدر علی، محمد حسنین اور خوشدل شاہ کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 مارچ سے شروع ہوگی، سیریز کا دوسرا میچ 26 اور تیسرا 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر