Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا: ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، 2 افراد ہلاک 9 زخمی

Now Reading:

کینیڈا: ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، 2 افراد ہلاک 9 زخمی

کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں ایک ٹرک راہگیروں پر چڑھ دوڑا، جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق کینیڈا کے مشرقی صوبے کیوبیک کے ایک چھوٹے سے قصبے میں ایک پک اپ ٹرک سڑک کے کنارے چلنے والے راہ گیروں پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کینیڈا کی خواتین سوکر ٹیم نے قانونی کارروائی کی دھمکی پر ہڑتال منسوخ کر دی

Advertisement

کیوبیک کے ڈپٹی پریمیئر جنیویو گلبالٹ نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ آیا ڈرائیور نے جان بوجھ کر پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری تھی۔

عینی شاہدین نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ٹرک نے ایک مائیکرو بریوری کے باہر فرش پر کئی لوگوں کو ٹکر ماری، پھر سڑک کے ساتھ مزید 400 سے 500 میٹر تک چلتا رہا اور مزید لوگوں کے ساتھ ٹکراتا رہا۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ نو افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی پولیس نے کہا کہ پک اپ کے 38 سالہ ڈرائیور نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا اور اسے مبینہ طور پر ایک مہلک ہٹ اینڈ رن کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

Advertisement

پولیس سارجنٹ کلاڈ ڈوئیرون کا کہنا تھا پک اپ ٹرک کے ڈرائیور نے پیدل چلنے والوں کو ٹکر مار دی جو روٹ 132 پر چل رہے تھے۔ وہ ایک مخصوص فاصلے تک اپنے راستے پر چلتا رہا اور دوسرے پیدل چلنے والوں کو ٹکر ماری۔

Advertisement

سینٹ پیئر نے کہا کہ ہلاک ہونے والے دو افراد دونوں مرد تھے، جن میں سے ایک کی عمر 60 اور دوسرے کی عمر 70 سال تھی۔

یہ واقعہ کیوبیک سٹی کے شمال مشرق میں 350 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ایک قصبے امکی میں سینٹ بینوئٹ بلیوارڈ کے ساتھ سہ پہر 3 بجے کے بعد پیش آیا۔

کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ “میرا دل آج امکی، کیوبیک کے لوگوں کے ساتھ ہے.”

یاد رہے پچھلے مہینے لاوال کیوبیک میں ایک شہری نے بس چلاتے ہوئے جان بوجھ کر ڈے کیئر سنٹر میں ٹکر مار دی، جس سے دو بچے ہلاک ہو گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
کیا یہ دوہرا معیار نہیں؟ خامنہ ای کے قریبی ساتھی کی بیٹی مغربی لباس میں دلہن بن گئیں
جوہری مذاکرات کی پیشکش پر سپریم لیڈر خامنہ ای نے ٹرمپ کو دو ٹوک جواب دیدیا
جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم سانائے تاکائچی کون ہیں ؟
غزہ پر اسرائیل کی جنگ سراسر نسل کشی ہے، امیرِ قطر کی اسرائیلی حملوں کی مذمت
اسرائیل نے امن معاہدے کی دھجیاں اڑادیں، حملوں میں درجنوں فلسطینی شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر