
ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے، علی زیدی
پی ٹی آئی رہنما پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی سندھ کے صدر علی زیدی نے پی ٹی آئی رہنماء ارسلان تاج کی رہائی کے بعد انکی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ارسلان تاج اور ہمارے ساتھیوں کے ساتھ ہوا یہ آزاد مملکت کی نشانی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ملک کو جہاں دھکیل دیا گیا ہے وہاں سے واپسی کا راستہ مشکل ہے۔
پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا مزید کہنا تھا کہ ہماری جنگ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،عدالتی حکم کے باوجود الیکشن ملتوی کردیئے گئے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی ایم پی اے ارسلان تاج کا کہنا تھا کہ انہیں غیر قانونی طور پر اٹھایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News