
بیلاروس سے تعلق رکھنے والے نوبل انعام برائے امن ایلس بیالیاتسکی 10 سال کے لیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق بیلاروس کی ایک عدالت نے نوبل امن انعام یافتہ ایلس بیالیاتسکی کو 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ بیلاروس سے تعلق رکھنے والے انسانی حقوق کے مذکورہ کارکن 2021 سے زیر حراست ہیں، جب حکام نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے بعد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرین کے صدر سے باخموت سے فوج نکالنے کا مطالبہ
ایلس بیالیاتسکی پر گزشتہ سال نومبر میں فرد جرم عائد کی گئی تھی، اُن پر عائد کردہ الزامات میں بطور شہری کی حیثیت سے امن عامہ کو خراب کرنے کی سرگرمیوں میں حصہ لینا شامل تھا۔
بیلاروس کے سرکاری میڈیا نے گزشتہ روز اس سزا کے بارے میں اطلاع دی۔ انسانی حقوق کی تنظیم اسپرنگ، جس کی بنیاد خود ایلس بیالیاتسکی نے رکھی تھی، اُس نے بھی فیصلے کی تصدیق کی ہے، لیکن حکومت نے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ سال 2020 کا نوبل امن انعام ایلس بیالیاتسکی اور روس اور یوکرین کی انسانی حقوق کی تنظیموں کو مشترکہ طور پر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News