Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زلزلے سے متاثرہ ترکیہ پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی

Now Reading:

زلزلے سے متاثرہ ترکیہ پر ایک اور آفت ٹوٹ پڑی

ترکیہ میں گزشتہ ماہ آنے والے ہولناک زلزلے کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ترکیہ کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں طوفانی بارشوں نے مزید تباہی مچا دی ہے، سیلابی صورتحال کے باعث متاثرہ صوبوں میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی ادارہ خوراک کی شام اور ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے امداد کی اپیل

Advertisement

ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں سے ملک کے دو صوبے شدید متاثر ہوئے ہیں، اور پہلے سے بے گھر ہزاروں افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

ترکیہ میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کے سیلاب میں متعدد دیگر افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبہ اڈیامن کے گورنر نعمان ہاتیپوگلو نے کہا کہ قصبے توت میں ایک شخص ہلاک ہوا، جہاں بڑھتے ہوا پانی ایک کنٹینر کو بہا کر لے گیا۔

گورنر نعمان ہاتیپو گلو نے کہا کہ مزید چار افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

Advertisement

ترکیہ کے صوبے سینلیئورفا کے گورنر صالح ایہان نے ایک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ دو فائر فائٹرز کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

Advertisement

گورنر صالح ایہان نے کہا متعدد لوگوں کو سیلاب میں گھرے کیمپ سے نکالا گیا ہو جہاں زلزلہ زگان نے خیموں میں پناہ لے رکھی تھی۔

گورنر صالح ایہان نے مزید کہا کہ سیلاب کے باعث ایک اسپتال بھی زیر آب آ گیا ہے، وہاں سے مریضوں کو نکال لیا گیا ہے۔

6 واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 6 فروری کو ترکیہ اور شام کے کچھ حصوں میں آنے والے طاقتور زلزلوں میں 52 ہزار سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے جن کی اکثریت ترکی کی تھی۔

ترکی میں 2 لاکھ سے زائد عمارتیں یا تو منہدم ہوئیں یا شدید نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
موبائل استعمال نہ کرنے کے مشورے پر بہن نے بھائی کو کلہاڑی سے قتل کر دیا
حج سیزن : مکہ مکرمہ میں داخلے کیلئے انٹری پرمٹ لازمی قرار دیدیا گیا
اسرائیل کیخلاف امریکی جامعات میں مظاہرے جاری، 2400 سے زائد طلبہ گرفتار
غزہ جنگ کا مکمل خاتمہ معاہدے میں نہ ہوا تو اتفاق نہیں کرینگے، حماس
میئر لندن بننے کی ہیٹ ٹرک کے بعد صادق خان کا ووٹرز سے اظہارِ تشکر
برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں لیبر پارٹی نے میدان مارلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر