Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت مل گئی

Now Reading:

شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت مل گئی
شہباز گل

شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت مل گئی

عدالتِ عالیہ لاہور نے رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کو چار ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائی کورٹ نے  تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو چار ہفتوں کےلیے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔

Advertisement

چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی فل بنچ نے درخواست پر سماعت کی۔ شہباز گل نے اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے اقدام کو چیلنج کررکھا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے شہباز گل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی اورشہباز گل کی درخواست پروفاقی حکومت سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا۔

شہبازگل کے خلاف کراچی میں درج ایک مقدمہ منسوخ

اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف کراچی میں درج ایک مقدمہ منسوخ کردیا گیا، پولیس نے میمن گوٹھ تھانے میں درج مقدمے کی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرادی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گل اوردیگر کے خلاف کیس نہیں بنتا اس لیے ایف آئی آر کینسل کردی ہے جس پرعدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست نمٹا دی۔

Advertisement

شہباز گل نے ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ کے توسط سے مقدمہ کالعدم قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی تھی، ملک الطاف جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ شہباز گل کے خلاف ان کے بیان پر لاہور میں مقدمہ درج ہوچکا ہے، ایک وقوعہ کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج نہیں ہوسکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نظام عدل میں اے آئی کا استعمال ہونا چاہیے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
توشہ خانہ ٹو کیس سے متعلق اہم خبر آگئی
اسلام آباد ہائیکورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں اہم پیش رفت
ملک ریاض سمیت 10 مفرور ملزمان کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ میں نئے عدالتی سال کا آغاز، چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ طلب کرلی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے سنگل بینچز ختم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر