
ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب احمدشیخ کی بریت کا تحریری حکم نامہ جاری
سندھ ہائی کورٹ نے ایگزیکٹ کے سی ای او اور کو چیئرمین بول نیوزشعیب احمد شیخ کی بریت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 265-K عدالت کو کسی بھی مرحلے پر ملزم کو بری کرنے کا اختیاردیتا ہے۔ فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت اس نکتے پر پہنچی کہ ملزم کو کسی بھی جرم میں سزا کا کوئی امکان نہیں۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ماتحت عدالت نے ملزم کی بریت کی درخواست مسترد کی۔ ماتحت عدالت نے ملزمان کے وکلا کے دلائل سے اختلاف کرتے ہوئے درخواست مسترد کی۔ ماتحت عدالت نے یہ نکتہ اٹھایا کہ صرف 5 گواہان کے بیانات قلمبند ہونا باقی ہیں۔
عدالت عالہ نے تحریری حکم نامے میں کہا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ 26 جون 2015 میں درج کیاگیا۔ ایف آئی اے کی انکوائری کے مطابق ملزمان جعلی ڈگری کی تیاری اورفروخت میں ملوث ہیں۔ مقدمہ کے ٹرائل کے دوران استغاثہ نے 91 گواہان کہ فہرست دی۔
سندھ ہائی کورٹ نے حکم نامے میں مذید کہا کہ استغاثہ نے 64 گواہان کے نام واپس لے لیے۔ 22 گواہان کے بیانات قلم بند ہوچکے ہیں۔ 5 گواہان باقی تھے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق مقدمہ میں سزا کا تھوڑا بھی امکان ہو تو بریت کی درخواست پر فیصلے کے بجائے گواہان کا بیان ریکارڈ کرکے فیصلہ میرٹ پر کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News