ملک میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر آگیا اور کل بروز جمعرات پہلا روزہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی صدارت میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چارسدہ روڈ پشاور پر قائم محکمہ اوقاف کے دفتر میں ہوا۔
اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی، زونل کمیٹی پشاور کے اراکین اور محکمہ فلکیات ، محکمہ موسمیات ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے نمائندے شریک ہیں۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیاکہ ملک میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بہاولپور، رحیم یار خان، صوابی، قلعہ سیف اللہ اور مردان سے چاند کی شہادت موصول ہوئیں جس کے بعد متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
خیال رہے کہ ملک بھر سے 100 اسٹیشن مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو چاند کی گواہی دیتے ہیں، ابھی تک صرف 10 اسٹیشن کی رپورٹ موصول ہوئی ہے، 10 اسٹیشن کی رپورٹ کے مطابق چاند نظر نہیں آیا تاہم رمضان کے چاند کا فیصلہ خیبرپختونخوا میں موجود مرکزی کمیٹی کرے گی۔
کراچی میں چاند نظر نہیں آیا
محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ذونل کمیٹی کا اجلاس مکمل ہوگیا، اجلاس حافظ محمد سلفی کی قیادت میں ہورہا تھا۔
لاہور میں چاند نظر نہیں آیا
سربراہ زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اسلام آباد میں چاند نظر نہیں آیا
ذونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد نے اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں بھی چاند نظر نہیں آیا اور اس حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
کوئٹہ میں چاند نظر نہیں آیا
اس کے علاوہ کوئٹہ میں بھی رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اور اس کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لئے پشاور میں اجلاس بلایا گیا ہے، ملک بھر سے شہادتیں وصول کرینگے۔
مولانا عبد الخبیر آزاد کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں تمام متعلقہ زونل کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ اداروں کے ممبران شریک ہیں، جب بھی شہادتیں موصول ہوئی تو اعلان کیا جائے گا۔
ماہرین کی پیش گوئی
اس سے قبل ماہرین کے مطابق غروب آفتاب 6 بجکر 44 منٹ پر ہونے کا امکان ہے جب کہ چاند نظر آنے کا دورانیہ غروب آفتاب کے بعد 48 منٹ تک رہنے کا امکان ہے اور غروب قمر 7 بجکر 32 منٹ پر ہونے کا امکان ہے۔
چاند کی پیدائش گزشتہ شب 10 بج کر 23 منٹ پر ہوئی تھی، غروب افتاب کے وقت کراچی میں چاند کی عمر 22 گھنٹے 44 منٹ ہوگی جبکہ چاند دکھائی دینے کیلئے اس کی عمر 19 گھنٹے ہونا ضروری ہے۔
بھارت اور بنگلادیش میں چاند نظر نہیں آیا
دوسری جانب پڑوسی ممالک بھارت اور بنگلا دیش میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ بروز جمعہ 24 اپریل کو ہو گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
