Advertisement
Advertisement
Advertisement

چمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرز فائنلز کے ڈراز کا اعلان ہو گیا

Now Reading:

چمپئنز فٹ بال لیگ کے کوارٹرز فائنلز کے ڈراز کا اعلان ہو گیا

یورپ کے ٹاپ کلب فٹ بال مقابلوں کے کوارٹرز فائنلز کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپ فٹ بال مقابلوں کا سب سے بڑا ایونٹ چمپئینز فٹ بال لیگ کے ڈراز کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں دنیا کی معروف فٹ بال کلبز کی ٹیمیں کوارٹرز فائنلز میں حصہ لیں گی۔

چیمپئنز لیگ ہولڈرز ریال میڈرڈ نے چیلسی کو یورپ کے ٹاپ کلب فٹ بال مقابلے کے کوارٹر فائنل میں ڈرا کر دیا ہے، جبکہ مانچسٹر سٹی کا مقابلہ بائرن میونخ سے ہوگا۔

ڈراز کا اعلان آج سوئس شہر نیون میں یوئیفا کے ہیڈ کوارٹر میں منتظمین نے کیا۔

Advertisement

ڈراز کے مطابق نیپولی کا مقابلہ اے سی میلان سے ہو گا جبکہ انٹر میلان کا بینفیکا سے ٹکراؤ ہو گا۔

چمپئینز لیگ کا پہلا کوارٹر فائنل 11 اور 12 اپریل کو کھیلا جائے گا جب کہ واپسی کے میچ 18 اور 19 اپریل کو ہوں گے۔

Advertisement

یوئیفا کی جانب سے جاری کردہ ڈرا کے مطابق ریال میڈرڈ کا مقابلہ چیلسی سے ہو گا، بینفیکا اور انٹر میلان آمنے سامنے ہوں گے۔

مانچسٹر سٹی کا بائرن میونخ کے ساتھ گھمسان کا رن پڑے گا جبکہ اے سی میلان کو نیپولی سے نمٹنا ہو گا۔

چمپئینز لیگ کے سیمی فائنلز کے مطابق پہلا سیمی فائنل میلان بمقابلہ نیپولی اور بینفیکا بمقابلہ اے سی میلان میں جیتنے والی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ریال میڈرڈ بمقابلہ چیلسی اور مانچسٹر یونائیٹڈ بمقابلہ بائرن میونخ کے فاتحین کے درمیان ہو گا۔

یوئیفا کے ترجمان کے مطابق چمپئینز لیگ کا پہلا سیمی فائنل 9 اور دوسرا 10 مئی کو کھیلا جائے گا.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر