وکیل کی یقین دہانی پر علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈا پورکو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں رہنما پی ٹی آئی علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی سے متعلق سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا گیا۔
سول جج رانا مجاہد رحیم نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں جمع بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور قانونی کارروائی سے گریزاں ہیں۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس کی تعمیل کروانی تھی۔
سول جج رانا مجاہد رحیم نے دو صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈا پوراپنے درج ایڈریس پر موجود نہیں۔
عدالت نے کہا کہ بیلف کی رپورٹ کے مطابق علی امین گنڈاپور جان بوجھ کر قانونی کارروائی آگے بڑھنے نہیں دے رہے، حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی لیکن علی امین گنڈاپور عدالت پیش نہیں ہوئے۔
سول جج رانا مجاہد رحیم نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ عدالت علی امین گنڈاپور کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرتی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس کی سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
