آسٹریلیا کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے والدہ کی علالت کے باعث بھارت کے خلاف بقیہ ٹیسٹ سیریز سے علیحدگی اختیار کر لی۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ حکام نے آج بتایا کہ سٹیو سمتھ بھارت کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں دوبارہ آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے اور پیٹ کمنز اپنی بیمار والدہ کے ساتھ گھر پر ہی رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا اور افغانستان کا میدان سے باہر مقابلہ
واضح رہے کہ پیٹ کمنز نے بھارت کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل اپنی والدہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث آسٹریلیا روانہ ہو گئے تھے، توقع کی جارہی تھی کہ وہ چوتھے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو دوبارہ جوائن کر لیں گے، لیکن اپنی والدہ کے مکمل علاج تک انہوں نے آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ پیٹ کمنز کو احمد آباد میں ہندوستان کے خلاف چوتھے ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں رہیں۔
پیٹ کمنز کی غیر موجودگی میں اسٹیو اسمتھ بھارت کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی کپتانی کریں گے
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ آسٹریلیا کے نشریاتی حقوق ریکارڈ بلین ڈالر میں فروخت
کمنز کی قیادت میں، آسٹریلیا کو ابتدائی دو ٹیسٹ میں بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا، لیکن اس نے شاندار واپسی کی جب اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم نے تیسرا ٹیسٹ نو وکٹوں سے جیت لیا۔
یہ فتح 2004 کے بعد بھارت میں آسٹریلیا کی صرف دوسری ٹیسٹ جیت تھی اور اس نے جون میں اوول میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ حاصل کی۔
واضح رہے کہ 2018 میں بال ٹیمپرنگ کے واقعہ کے بعد اسٹیو اسمتھ پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
بھارت کے چوتھا اور آخری ٹیسٹ جمعرات کو احمد آباد میں شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
