Advertisement
Advertisement
Advertisement

بول کو بولنے دو، شعیب شیخ کو رہا کرو

Now Reading:

بول کو بولنے دو، شعیب شیخ کو رہا کرو

بول کو بولنے دو، شعیب شیخ کو رہا کرو

بول کے کو چیئرمین شعیب شیخ کی گرفتاری پر عوام نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا تاہم ان کی گرفتاری کے پیش نظر کراچی سےخیبر تک ملک سراپا احتجاج ہوگیا ہے۔

صحافیوں ، تاجروں سمیت سول سوسائٹی کےافراد سڑکوں پر آگئے اور بول کو بولنےدو اور شعیب شیخ کو رہا کرو کے نعرے ملک میں ہر طرف گونجنے لگے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ شعیب شیخ محب وطن پاکستانی ہیں، بول کوحق اور سچ بولنے پر نشانہ بنایاجارہا ہے۔

پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نےشعیب شیخ کی گرفتاری اور بول پر قدغن کے خلاف احتجاج کا اعلان کردیا۔

فیصل آباد میں پریس کلب پرپی ایف یوجے،لیبر قومی موومنٹ اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے مظاہرہ کیا۔

Advertisement

گوجرہ  اور بھکر کے شہری بھی بول نیوز کے حق میں نکل آئے تاہم مظاہرین نے شعیب شیخ کی گرفتاری کو انسانی حقوق پر حملہ قرار دیا۔

ملتان میں بھی صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شعیب شیخ کی گرفتاری کی مذمت کی جبکہ حیدرآباد اور سکھر پریس کلب پر بھی صحافیوں اور دیگر شعبوں کے افراد نے احتجاج کیا۔

ادھر پشاور میں بھی شعیب شیخ کی گرفتاری پر صحافیوں اورسول سوسائٹی نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

سینئر اینکر سمیع ابراہیم کا نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب

سینئر اینکر سمیع ابراہیم نے نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروفیشنل صحافیوں کے لئے اہم خبر ہے کہ بول کی ادارتی پالیسی پروفیشنل صحافی طے کریں گے، ہم پروفیشنل صحافیوں نے پروفیشنل پالیسی چلائی جو برداشت نہیں ہوئی۔

سمیع ابراہیم نے کہا کہ ہم نے جرم یہ کیا کہ ہم نے سب کے ساتھ ساتھ عمران خان کو دکھانے کا صحافتی سٹینڈ لیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شعیب شیخ کو سزا صرف ادارتی پالیسی تبدیل نہ کرنے پر دی جارہی ہے، شعیب شیخ نے مجھے عدالت میں بتایا ہے کہ جو سلوک ان کے ساتھ کیا گیا ہے وہ قابل افسوس ہے۔

سینئر اینکر سمیع ابراہیم نے مزید کہا کہ ہم اعلان کرتے ہیں کہ جو بھی میڈیا ادارہ بند ہوگا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر