Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

Now Reading:

ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور
سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ یاسمین راشد نے اہم اعلان کردیا

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ یاسمین راشد نے اہم اعلان کردیا

اے ٹی سی لاہور نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس پر تشدد، پتھراؤ اور پیٹرول بم پھینکنے اور پولیس کی گاڑیوں کا جلانے کے معاملے میں سماعت ہوئی۔

اے ٹی سی نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت تین پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظورکرتے ہوئے 28 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔

تحریکِ انصاف کے رہنماؤں ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور عاصم زمان خان نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے سماعت کی جبکہ ملزمان کی جانب سے رانا مدثرعمر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

Advertisement

درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی کہ شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں گرفتاری کا ڈرہے عبوری ضمانت منظورکی جائے۔

دوسری جانب انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں کنال روڑ پر جلاؤ گھیراؤ، پولیس پرتشدد ، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور پیٹرول بم چلانے سے متعلق کیس میں عدالت نے نئے گرفتار 97 ملزمان کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

اے ٹی سی نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا دیا۔ پولیس نے نئے گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔

تفتیشی افسر نے ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھجوانے کی استدعا کی، کہا کہ ملزمان نے کنال روڑ پر پولیس پر تشدد کیا اور گاڑیوں کو چلایا اور پیٹرول بم پھینکے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جناب عبہر گل خان نے سماعت کی، انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اورپولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
سپریم کورٹ بار الیکشن: ہارون الرشید اور توفیق آصف آمنے سامنے، پولنگ جاری
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
توشہ خانہ ٹو کیس؛ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا اہم بیان سامنے آگیا
بریگیڈیئر (ر) راشد نصیر کی ہتک عزت کیس میں تاریخی فتح؛ یوٹیوبر عادل راجہ کے الزامات جھوٹے قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر