
پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا؛ اسد قیصر کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری
حکمراں جماعت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف نے ڈوزیئر جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق رجیم چینج سازش کے بعد امپورٹڈ سرکار کی ملک میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، پُرتشدد کارروائیوں اور آزادی اظہار پر قدغن کے معاملے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پچھلے 11 ماہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جامع ڈوزیئر تیارکیا گیا۔
پی ٹی آئی کے ڈوزئیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی مخالفین پر تشدد کے واقعات کی فہرست لگائی گئی اور آزادی اظہار رائے پر قدغن، جمہوری حقوق کی سلبی اور صحافیوں پر ظلم و تشدد کے واقعات بھی ڈوزئیر کا حصہ ہیں۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے ڈوزیئرکے مطابق پاکستان کے نمبرون نیوز چینل بول نیوزکے کوچیئرمین شعیب شیخ کو بھی گرفتارکیا گیا۔
Advertisementپاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ڈوزیئر جاری کر دیا
بول نیوز سے براہ راست: https://t.co/JaolvvhgxK#BOLNews #PTI @PTIofficial pic.twitter.com/nPd1qTgHfi— BOL Network (@BOLNETWORK) March 28, 2023
ڈوزئیر میں امپورٹڈ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف قیادت و کارکنان کے خلاف فسطائیت پر مبنی تمام واقعات کو تفصیل سے بیان کیا گیا، ریاستی پرتشدد واقعات، جبر، تحریک انصاف کارکنان کی گرفتاریوں، اغوا، گھروں پر چھاپے، جمہوریت کی معطلی پر مبنی تفصیلات بھی ڈوزئیر کا حصہ ہیں۔
ڈوزیئر میں ملک کے نامور صحافیوں پر تشدد، متعدد سنگین مقدمات کا اندراج اور میڈیا پر دباؤ، بلیک آؤٹ کی کارروائیوں کی تفصیلات کے علاوہ شہید صحافی مرحوم ارشد شریف کی ملک بدری اور قتل کی تفصیلات بھی ڈوزئیر میں شامل ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تمام تفصیلات ثبوتوں اور تصاویر کے ساتھ ڈوزئیر کا حصہ بنائی گئیں اور سیاسی بنیادوں پر جمہوری حقوق کی خلاف ورزی، سیاسی قائدین و کارکنان کے خلاف جھوٹے مقدمات کی تفصیل بھی درج ہے۔
تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے اغوا، تشدد، سینیٹراعظم سواتی کی گرفتاری، تشدد، ان کے خاندان کی تضحیک کے واقعات ڈوزئیر میں شامل ہیں۔
مرکزی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری، مراد سعید سمیت دیگر متعدد رہنماوں کے خلاف بے بنیاد سنگین مقدمات کے اندراج اور گھروں پر چھاپوں کی تمام تر تفصیلات اوربنیادی انسانی حقوق، آئین و قانون کی خلاف ورزیوں سمیت سیاسی قائدین کی آڈیو وڈیو لیکس کےتحت بلیک میلنگ کے موضوع کو بھی ڈوزئیر میں شامل کیا گیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملے، ان کے گھر پر ریاستی فورسز کے آپریشن، چادراور چار دیواری کی خلاف ورزی کے واقعات۔ ان کی رہائش گاہ زمان پارک پر 8 مارچ سے ریاست کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذریعے حملے کی تفصیلات بھی ڈوزیئرمیں شامل ہیں۔
نوجوان خواتین، بوڑھوں اور بچوں کے خلاف آنسو گیس، واٹر کینن اور ربڑ کی گولیوں کے استعمال کی تفصیل کے علاوہ ریاستی تشدد گرفتاریوں اور پرامن نہتے شہریوں پر کیمیکل ملے پانی کے استعمال کی تفصیل بھی ڈوزیئرمیں درج ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بیگم کی کردارکشی، ان کی موجودگی میں گھر پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کے غیر قانونی آپریشن کی تفصیل اورنوجوانوں اور نابالغوں سمیت سیکڑوں افراد کو ریاست کی جانب سے غیر قانونی طور پر اغوا اور تشدد کرنے کے واقعات بھی ڈوزئیر کا حصہ بنائے گئے۔
پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینئر قائدین سینیٹر شبلی فراز، ڈاکٹر شیریں مزاری اور دیگر اہم مقامی رہنماؤں کے خلاف غیر قانونی کارروائیوں، مقدمات کے اندراج کی تفصیلات، سیاسی قائدین کی کرداد کشی پر مبنی امپورٹڈ حکومت کی مہم کے متعلق بھی ڈوزئیر میں درج کیا گیا۔
ڈوزیئر میں پی ٹی آئی کے کارکن ظلِ شاہ کے قتحریک انصاف کی پر امن سیاسی ریلیوں پر ریاستی ظلم و بربریت اور فسطائیت کے تمام پہلو ڈوزئیر میں درج،
ذہنی مفلوج کارکن ظل شاہ کا تششد سے قتل، حراستی تشدد، تمام تر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پرتشدد واقعات کی تفصیلات کی تصاویر بطور ثبوت بھی ڈوزئیر کا حصہ بنائیں گئیں اورامپورٹڈ حکومت کی جانب سے معزز عدلیہ کے خلاف مکروہ اور تضحیک پر مبنی پراپیگینڈہ مہم کی تفصیلات بھی ڈوزئیر کا حصہ ہیں۔
معزز ججز اور انکے خاندانوں کو تضحیک آمیز مہم کے تحت نشانہ بنائے جانے کے واقعات، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹس کے خلاف کریک ڈاوٴن کی کارروائیاں، ملک میں جاری بدترین ظلم و تشدد، جمہوریت، آئین و قانون کی پامالیوں کی تفصیلات بھی ڈوزیئرکا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News