
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کر لی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
گلیڈی ایٹرز کے مارٹن گپٹل نے 86 رنز کی شاندار ناقابل شکست اننگ کھیل کر جیت میں مرکزی کردار ادا کیا، مارٹن گپٹل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1632799425033654276
گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز نے 15، سرفراز احمد نے 29 اور ڈین پریسٹورئیس نے 10 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عامر یامین، محمد موسیٰ اور جیمز فولر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
NAWAZ GONE! @iMusaKhan in action. #SabSitarayHumaray l #QGvKK l #HBLPSL8 pic.twitter.com/8m6OIOpjbk
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2023
اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
کراچی کڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاسنگز کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی اننگ کا آغاز مایوس کن تھا، جب میچ کی پہلی ہی گیند پر میتھیو ویڈ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
دوسرے اینڈ پر کھڑے ایڈم روسنگٹن نے ایک اینڈ کو سنبھالا، انہوں نے 45 گیندوں پر 69 رنز بنائے۔
SHOT ☄️#SabSitarayHumaray l #QGvKK l #HBLPSL8 @amiryamin54 pic.twitter.com/W4NYX1lSH6
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 6, 2023
شعیب ملک کی اننگ 13 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، کپتان عماد وسیم نے 30 رنز ناٹ آؤٹ بنائے جبکہ عامر یامین نے 23 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایمل خان اور نسیم شاہ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں، محمد نواز اور نوین الحق نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسکواڈز:
کراچی کنگز: میتھیو ویڈ، ایڈم روسنگٹن، طیب طاہر، شعیب ملک، قاسم اکرم، عماد وسیم (کپتان)، عامر یامین، جیمز فولر، محمد موسیٰ، تبریز شمسی، محمد عامر
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: عمیر یوسف، مارٹن گپٹل، سرفراز احمد (کپتان)، محمد نواز، افتخار احمد، نجیب اللہ زردان، عمر اکمل، ڈین پریٹورئیس، نوین الحق، نسیم شاہ، ایمل خان
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News