مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی مسلسل چوتھے روز بھی جاری رہی، اسرائیلی فوج نے 4 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کر کے 3 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا، شہید ہونے والوں کی عمر 15 سے 26 سال کے درمیان تھیں۔
جبکہ دو روز قبل اسرائیلی فورسز کی دہشت گردانہ کارروائی میں اخمی ہونے والا ایک نوجوان بھی آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں : مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائی، 6 فلسطینی شہید
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ جمعرات کی صبح گولی مار کر ہلاک ہونے والے تین افراد کی شناخت 22 سالہ احمد فشفشہ، 26 سالہ سفیان فخوری اور 25 سالہ نایف ملیشیح کے نام سے ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق فشفشہ، فخوری اور ملیشیہ کو جنین کے جنوب میں جابہ گاؤں میں ایک کار کے اندر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا، جسے فلسطینیوں نے “پھانسی” کے طور پر بیان کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
