
ہماری ماں بیٹی بہن کو دین میں اور آئین میں تحفظ حاصل ہے، شازیہ مری
شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہماری ماں بیٹی بہن کو دین میں اور آئین میں تحفظ حاصل ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو خواتین کو کہا جاتا ہے کہ تمہارا نصیب ہے تو کیا جب اپنی بہن اور بیٹی کو پیٹتے دیکھتے ہیں تو کیا اپکو درد نہیں ہوتا، ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ کہا جاتا ہے وہ مرد کا بچہ ہے، اس کے جسم پر نیل نشان دیکھ کر دکھ نہیں ہوتا، کیا آپ کو عورت کو مارنے کا حق ہے؟؟
انہوں نے کہا کہ یہ ذہنی پستی ہے، مسلسل ایسے الفاظ طعنے استعمال کرتے ہیں جس سے عورت کو تکلیف ہوتی ہیں۔ ڈومیسٹک وائلنس گھر کا معاملہ یا آپس کا معاملہ نہیں یہ اجتماعی معاملہ ہے، اس سے نہ معاشرہ ترقی کر رہا ہے اور نہ ہی معاشی ترقی ہو رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک وائلنس، چائلڈ میرج اور اس طرح کے اشوز پر کام کرنا چاہیے، ہماری دشمنی اس سے ہے جو اس معاشرے کو اگے نہیں بڑھنے دے رہے اور جن کو لگتا ہے چھوٹی عمر میں شادیوں سے ہماری عزت محفوظ ہوگی ، میرا اختلاف ایسے کلچر سے ہے۔
شازیہ مری کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسلام کسی بھی ایسی روایت کی حمایت نہیں کرتا جس میں خواتین پر تشدد کیا جائے، ہماری ماں بیٹی بہن کو دین میں بھی اور آئین میں بھی تحفظ حاصل ہے۔
انہوں نے کہا کہ مردوں کو خود کو بدلنا چاہیے انہیں اپنی ماں اور بہنوں سے شئیرنگ کرنی چاہیے اس سے مرد کا ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے، ہم بچوں کو سیکھاتے ہیں کہ آپ مرد ہے اپکو رونا نہیں ہے ایسا نہیں کرنا چاہیے کیونکہ مرد بھی انسان ہے۔
چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ شازیہ مری نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں کی مدد کر رہا ہے، ہم نے ٹرانس جینڈر کو بھی اس پروگرام میں شامل کیا ہے۔ اور ہم بلا امتیاز کمیونیٹی کی مدد کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News