الیکشن کمیشن کی گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو ملاقات کی دعوت
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریوں پر الیکشن کمیشن کا اہم ترین اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات پر 25 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے سپیشل سیکریٹری داخلہ کو انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ کو الیکشن سیکیورٹی کیلئے رینجرز اور ایف سی اہلکاروں کی فراہمی کا کہا جائے، اسپیشل سیکریٹری داخلہ کو سیکریٹری دفاع اور جی ایچ کیو سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جائے۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیکریٹری دفاع سے رابطہ کر کے الیکشن میں فوج کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی۔
اس موقع پر الیکشن کمیشن نے وزارت خزانہ کو انتخابات فنڈز کی فراہمی کی ہدایت کر دی۔
اجلاس میں وزارت خزانہ نے فنڈز کے حوالے سے آئینی زمہ داری پوری کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ
سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے فنڈز دینے سے کبھی انکار نہیں کیا، الیکشن کمیشن کو ڈیمانڈز پر نظرثانی کی درخواست کی ہے، سپریم کورٹ کے فیصلہ پر عملدرآمد کرینگے، الیکشن کرانا آئینی زمہ داری ہے، الیکشن کمیشن نظرثانی شدہ ڈیمانڈ بھجوائے جسے حکومت کے سامنے رکھیں گے۔
سیکریٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ اور سپیشل سیکریٹری داخلہ سید علی مرتضیٰ نے اجلاس میں شرکت کی۔
ضرور پڑھیں؛ تحریک انصاف نے نگران پنجاب حکومت سے متعلق خدشات الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
