
گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبرپختونخواغلام علی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے مشاورت کے لیے بلالیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کیلئے گورنر کے پی کو خط لکھا تھا جس کا جواب گورنر حاجی غلام علی نے دے دیا ہے۔
اس حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ انہوں نے مشاورت کے لیے الیکشن کمیشن کو بلایا ہے، الیکشن کمیشن سے کہا گیا ہے کہ وہ 7 یا 8 مارچ کو آکر مشاورت کریں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عمل درآمد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کو بھی پنجاب میں 30 اپریل سے 7 مئی کے دوران انتخابات کی کوئی تاریخ دینے کی تجویز مانگی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے الیکشن کمیشن کی درخواست پر پنجاب میں 30 اپریل کو انتخابات کرانے کی تاریخ کی منظوری دی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 90 دن میں انتخابات کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News