Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی ٹیم بڑے میچ کا دباؤ برداشت نہیں کر پاتی، شاداب خان

Now Reading:

پاکستانی ٹیم بڑے میچ کا دباؤ برداشت نہیں کر پاتی، شاداب خان

پاکستان کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شادان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بڑے میچ کا دباؤ برداشت نہیں کر پاتی۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ کی ویب سائٹ کے ساتھ بات کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا ٹیم بڑے میچز میں دباؤ کو برداشت نہیں کر پاتی یہی وجہ ہے کہ ماضی میں ہم بڑی ٹرافیاں نہیں لے سکے۔

شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ 2021 میں آسٹریلیا کے خلاف سیمی فائنل، گزشتہ ورلڈ کپ کا فائنل اور ایشیا کپ کا فائنل اس کا واضح ثبوت ہے کہ ہماری ٹیم بڑے میچز میں دباؤ کا شکار ہو جاتی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : نئی ذمہ داری کو قابلیت کے مطابق نبھانے کی کوشش کروں گا، شاداب خان

شاداب خان کے نزدیک اس کے پیچھے بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں ہمیں ان کے خاتمے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

شاداب خان کے خیال میں چیمپیئن سائیڈز دباؤ کو اچھی طرح سے ہینڈل کرتی ہیں اور ہم نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے ہم چیمپئن ٹیم نہیں بن سکے۔

شاداب خان نے کہا کہ ہم بہت اچھے فریق ہیں لیکن ہم دباؤ کو اچھی طرح سے ہینڈل نہیں کر رہے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم اس پر توجہ دیں تو ہم ایک چیمپئن ٹیم بن جائیں گے۔

Advertisement

شاداب خان نے کم ویلیو کی وکٹ کے استعمال کا آئیڈیا بھی دیا، انہوں نے مثال دی کہ حسن علی ایک بولر ہیں اگر بیٹنگ میں ہم اس پر چانس لیں تو اچھا رزلٹ مل سکتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ: مراکش نے پہلی مرتبہ ٹائٹل جیت کر تاریخ رقم کردی
آصف آفریدی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے دوسرے عمر رسیدہ کھلاڑی
ویمنز ورلڈ کپ، انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنی ہے، ہر میچ فائنل سمجھ کر کھیل رہے ہیں، ہیڈ کوچ اظہر محمود
پرتھ، آسٹریلیا نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، پہلے ون ڈے میں 7 وکٹوں سے کامیابی
کیا واقعی مچل اسٹارک نے شعیب اختر کی تیز ترین گیند بازی کاریکارڈ توڑ دیا ؟ حقیقت سامنے آ گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر