Advertisement
Advertisement
Advertisement

انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے سے متعدد گاؤں شدید متاثر

Now Reading:

انڈونیشیا، آتش فشاں پھٹنے سے متعدد گاؤں شدید متاثر

انڈونیشیا کا آتش فشاں ’ماؤنٹ میراپی‘ نے لاوا اگلنا شروع کر دیا ہے، دھویں اور راکھ کے گہرے بادلوں نے متعدد دیہات کو متاثر کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق ماؤنٹ میراپی سے لاوا اگلنے سے ملحقہ آبادیوں کو خالی کرا لیا گیا ہے، جبکہ حکام نے علاقے میں سیاحت اور کان کنی کی سرگرمیاں روکنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انڈونیشیا میں زلزلہ، کیفے منہدم ہونے سے 4 افراد ہلاک

Advertisement

انڈونیشیا کے یوگیاکارتا کے خصوصی علاقے میں واقع آتش فشاں گزشتہ رات 12 بجے کے قریب پھٹا، آتش فشاں کی گرم راکھ اور گیسز نے سات کلو میٹر تک کی فضا پر سیاہ چادر بچھا دی ہے۔

Indonesia's Merapi volcano erupts, blankets villages in ash | News | Al Jazeera

انڈونیشیا کے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ آتش فشاں ماؤنٹ میراپی سے گرم بادلوں کا ایک کالم ہوا میں 100 میٹر بلند ہوا اور فوری طور پر جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آتش فشاں دن بھر پھٹتا رہا اور اس نے علاقے میں سورج کی کرنوں کو روک دیا، میراپی کی ایک مشاہداتی پوسٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ آتش فشاں کے قریب کم از کم 8 گاؤں آتش فشاں کی راکھ سے متاثر ہوئے ہیں۔

Advertisement

Spewing ash, hot gases and rocks, Mount Merapi blankets several villages and towns in Indonesia - Indianarrative

مقامی آؤٹ لیٹ مقامی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی تصاویر میں جاوا جزیرے پر واقع آتش فشاں کے قریب ایک گاؤں میں راکھ سے ڈھکے مکانات اور سڑکیں دکھائی دے رہی ہیں۔

Advertisement

واضح رہے کہ ماؤنٹ میراپی انڈونیشیا میں سب سے فعال آتش فشاں ہے جو 2963 میٹر بلند ہے، اس آتش فشاں نے 2010 میں آخری بار لاوا اگلا تھا، جس کے نتیجے میں 300 افراد ہلاک ہوئے تھے اور تقریباً 2 لاکھ 80 ہزار علاقہ مکینوں کو نقل مکانی پر مجبور کر دیا تھا۔

Indonesia's volcano erupts, blankets village in ash | Al Arabiya English

گزشتہ راب ماؤنٹ میراپی میں ہونے والا دھماکہ 1930 کے دھماکے بعد سے سب سے زیادہ طاقتور دھماکہ تھا۔

آتش فشاں ماؤنٹ میراپی کے پھٹنے سے 1930 میں 1300 کے قریب لوگ لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ 1994 میں اس کے لاوے نے 60 افراد کی جان لے لی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہر مزدور کا شکریہ، ٹرمپ سن لیں نیویارک تارکین وطن کا شہر ہے اور رہے گا، ظہران
امریکی صدر ٹرمپ کو بڑا دھچکا، ظہران ممدانی نیویارک کے نئے میئر منتخب
متنازع ترین نائب امریکی صدر 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
ترکیہ میں ہاتھ سے لکھا ہوا دنیا کا سب سے بڑا قرآنِ پاک تیار
نیویارک کی میئرشپ کا فیصلہ آج، ظہران ممدانی سب سے آگے
مدینہ منورہ؛ عشقِ رسولﷺ اور عثمانی ورثے کی زندہ علامت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر