
معروف ادویہ ساز کمپنی فائزر نے کینسر کے علاج میں نئی اختراع کے لیے 42 ملین ڈالرز کا معاہدہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنی فائزز نے کینسر کی دوا میں جدید ٹارگٹڈ علاج شامل کرنے کے لیے بائیوٹیک کمپنی سیگن کے ساتھ 43 بلین ڈالرز کا تاریخی معاہدہ کیا ہے۔
فائزر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ بائیو ٹیک کمپنی کو ہر حصص کے لیے 229 ڈالر ادا کرے گا۔
کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ معاہدہ کووڈ کی ویکسین سے بھی بڑا معاہدہ ہے، جس کے تحت 2 بلین ڈالرز کی مشترکہ فروخت کے ساتھ کینسر کے چار منظور شدہ علاج شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : فائزر کی شیر خوار بچوں کے لیے کورونا ویکسی نیشن کی اجازت طلب
فارماسیوٹیکل کمپنی فائزر کے سی ای او البرٹ بورلا نے تجزیہ کاروں کو بتایا کہ سیگن کمپنی کے بائیو ٹیک ڈرگ ڈویلپر کو جدت کاری جاری رکھنے ارادہ ہے جس کے لیے وسائل مہیا کئے جائیں گے۔
البرٹ نے کہا کہ ہم سونے کے انڈے نہیں خرید رہے ہیں بلکہ ہم اس ہنس کو حاصل کر رہے ہیں جو سونے کے انڈے دے رہا ہے۔
واضح رہے کہ سیگن کے مارکیٹ میں چار علاج ہیں، اس میں ادویات کی ایک پائپ لائن بھی تیار کی جا رہی ہے جس میں پھیپھڑوں کے کینسر اور جدید چھاتی کے کینسر کے ممکنہ علاج شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News