Advertisement
Advertisement
Advertisement

سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹر کی کمنٹری کے دوران کلاس لے لی

Now Reading:

سنیل گواسکر نے بھارتی کرکٹر کی کمنٹری کے دوران کلاس لے لی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ کے دوران سنیل گواسکر نے بھارتی بیٹسمین کی کلاس لے لی۔

تفصیلات کے مطابق آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری تیسرے ٹیسٹ کے لیے شبمن گل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا، انہیں آؤٹ آف فارم کے ایل راہول کی جگہ ٹیم میں شامل کی گیا تھا۔

میچ کے دوران شبمن گل نے رن لینے کے دوران رن آؤٹ ہونے سے بچنے کے لیے ڈائیو لگائی جس کی وجہ سے ان کے پیٹ کے نیچے کچھ خراشیں آ گئی۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : بھارتی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر عہدے سے مستعفی

شبمن گل نے فوری طور پر فزیو کو گراؤنڈ میں طلب کر لیا، شبمن گل کے اس عمل پر بھارت کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر نے ناراضی کا اظہار کیا۔

سنیل گواسکر نے دوران کمنٹری شبمن گل کے اس عمل پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم شبمن گل کی مرمت کا تھوڑا سا کام دیکھ رہے ہیں، لیکن انہیں اوور ختم ہونے کا انتظار کرنا چاہیئے تھا۔

سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ بولر کی چار گیندیں ہو چکی تھی شبمن گل نے فزیو کو بلا کر بولر کو سانس لینے کا موقع فراہم کر دیا۔

Advertisement

سنیل گواسکر کے مطابق شبمن گل اسڑائیک پر نہیں تھے وہ نان اسٹرائیک اینڈ پر تھے وہ دو گیندوں کا انتظار کر سکتے تھے یہ ایک سادہ مگر بولر کو تھکا دینے کی تکنیک تھی جسے شبمن نے ضائع کر دیا۔

Advertisement

میچ کے دوران آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی میتھیو ہیڈن بھی کمنٹری کر رہے تھے انہوں نے سنیل گواسکر کے تبصرے پر کہا کہ آپ بہت سخت ہیں، جس پر سنیل گواسکر نے کہا کہ ہاں میں ہوں کیونکہ آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اندور شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن لنچ کے بعد کے سیشن میں بھارتی ٹیم آسٹریلیا کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں 109 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر