 
                                                      فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر یکم اپریل تک توسیع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر یکم اپریل تک توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن عدالت اسلام آباد میں پولیس کو عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیل سے روکنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیرفواد چودھری کی عبوری درخواست ضمانت میں یکم اپریل تک توسیع کردی۔
عدالت نے آئندہ سماعت یکم اپریل کو تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ سمیت طلب کر لیا۔
ایڈیشنل سیشن جج ندیم حسن وسیر نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔
رہنما پی تی آئی کی جانب سے درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ریس کورس پولیس نے حقائق کے منافی مقدمہ درج کیا، اسلام آباد پولیس نے سیشن عدالت اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل کا الزام لگایا۔
فواد چوہدری کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے درخواست گزار پر دھمکیاں دینے اور اعانت جرم کا بھی بے بنیاد الزام لگایا۔ پولیس کو عدالتی احکامات کی تعمیل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔ استدعا ہے کہ مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کیلئے عبوری ضمانت دی جائے۔
جمشید اقبال چیمہ اورمسرت جمشید چیمہ کی بھی عبوری ضمانتیں
دوسری جانب انسداد ہشت گردی عدالت لاہور میں تحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت درخواست ضمانت پر سماعت کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 4 اپریل تک منظورکرلیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ایڈمن جج عبہرگل نے کیس کی سماعت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 