Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی کی ریلی، زمان پارک جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے کا امکان

Now Reading:

پی ٹی آئی کی ریلی، زمان پارک جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے کا امکان
نگران حکومت

پی ٹی آئی کی ریلی، زمان پارک جانے والی شاہراہوں کو بند کرنے کا امکان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انتخابی ریلی کو روکنے کے لیے نگران حکومت کی جانب سے انتظامات کرنا شروع دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا۔ زمان پارک جانے والے  30 سے زائد کنٹینرز کو پکڑ کر بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

نگران حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کی ریلی کو روکنے کے لیے زمان پارک جانے والی شاہراہوں پر کنٹینرز لگا کر بند کیے جانے کا بھی امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی طرف سے دفعہ 144 کا نفاذ ریلی کو روکنے کے لئے کیا گیا ہے۔

آج کا دن انتہائی حساس قرار

دوسری جانب نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے آج کا دن انتہائی حساس قرار دیا۔

عامر میر نے تعاون نہ کرنے پر پی ٹی آئی کے خلاف سخت کارروائی کی دھمکی بھی دی اور کہا کہ میچ کی وجہ سے آج کا دن انتہائی حساس ہے۔ الیکشن مہم 6 اپریل سے شروع ہوگی، اس سے پہلے سیاسی مہم نہیں چل سکتی ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے پنجاب حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش نہ کریں۔ کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو سختی سے نمٹیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کل انتخابی ریلی کی قیادت کا اعلان

گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خان نے اپنی قیادت میں آج لاہور میں انتخابی ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

بعدازاں سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 لگا دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی ریلی؛ نگراں حکومت کا لاہور میں دفعہ 144 لگانے کا اعلان

عمران خان کے اعلان کے بعد ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ کرکٹ میچ کی وجہ سے کل ریلی کی اجازت نہیں دی جا سکتی کیوں کہ کرکٹ میچ اور ٹیم کی آمدو رفت کی وجہ سےانتہائی حساس دن ہے۔

Advertisement

ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی نے ریلی ملتوی نہ کی تو دفعہ 144 کے نفاذ کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر