Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

Now Reading:

بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے بجٹ کا 25 فیصد صرف گوادر کی ڈویلپمنٹ پر خرچ کر رہے ہیں، گوادر کے لوگوں نے پورٹ اور دیگر میگا منصوبوں کیلئے اپنی قیمتی زمینوں کی قربانی دی ہے۔

  انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں وسائل کی کمی ہے، گوادر کے منصوبوں کیلئے دنیا کے بہترین کنسلٹینٹس ہائر کئے ہیں، این ایف سی ایوارڈ میں ہمیں شیئر آبادی کے حساب سے ملتا ہے جوکہ بہت کم ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ ہم اس قابل نہیں کہ صوبے کے تمام مسائل حل کر سکیں لیکن پھر بھی نا امید نہیں ہیں، قدرتی معدنیات سے صوبے کو اچھی خاصی رائلٹی ملنا شروع ہوچکی ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے یہ بھی کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں ہماری کوششوں سے صوبے کو 5 فیصد رائلٹی مل رہی ہے جوکہ سالانہ ڈھائی سے تین ارب روپے بنتی ہے، سیندک پروجکٹ میں بھی ہماری جدوجہد سے رائلٹی بڑھا دی گئی ہے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ پورٹ کو بجلی کی فراہمی اور روڈ اسٹریکچر کو بہتر بنانے کیلیئے تیزی سے کام جاری ہے، منرلز کے شیئرز کا ہمیں ڈھائی ارب روپے کا پہلا چیک بھی مل گیا ہے، امید ہے کہ مستقل میں بلوچستان حکومت کو معاشی مشکلات در پیش نہیں آئیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر