Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیئرمین ای او بی آئی کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

Now Reading:

چیئرمین ای او بی آئی کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم
سپریم کورٹ

چیئرمین ای او بی آئی کو ذاتی حیثیت میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم

سپریم کورٹ نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ای او بی آئی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ای او بی آئی پراپرٹی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران عدالتِ عظمٰی نے چیئرمین ای او بی آئی کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سیکریٹری ای او بی آئی اور بورڈ ممبران ای او بی آئی کو جمعرات کو طلب کرلیا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمرعطا بندیال نے کہا کہ ای او بی آئی میں کرپٹ پریکٹس جاری ہے، ای او بی آئی میں کرپشن کی وجہ سے عام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

وکیل ای او بی آئی نے مؤقف پیش کیا کہ دس سال سے ای او بی آئی کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی انکوائریاں چل رہی ہیں جس پرعدالت نے پوچھا کہ ای او بی آئی فیڈرل ادارہ ہے تو چیئرمین کون ہے اور کہاں ہوتے ہیں؟

حکام ای او بی آئی نے بتایا کہ ای او بی آئی میں چیئرمین سیدہ ناہیدہ درانی ہیں اور کراچی میں ہوتی ہیں، چیئرمین ای او بی آئی اور سیکریٹری کے علاوہ 16 بورڈ آف ٹرسٹیز ہیں۔

Advertisement

چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر چیئرمین اور سیکریٹری ای او بی آئی یہاں نہیں آسکتے تو کراچی رجسٹری سے پیش ہوں۔ چئیرمین ای او بی آئی تیاری کر کے آئیں اور تمام معاملات کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ ای او بی آئی اتنا غیر منظم کیوں ہے یہ بھی عدالت کو بتائیں،  ای او بی آئی پراپرٹی معاملات پر تعاون نہیں کررہا ہے، لوگوں کی جائیدادیں لی ہیں تو ای او بی آئی اسے حل کیوں نہیں کررہا ہے۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر