
نیپال کے تیسرے صدر کے طور پر کانگریس کے سینئر رہنما رام چندر پوڈیل کو صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپالی کانگریس کے سینئر رہنما کا صدر کے عہدے کے لیے انتخاب اس وقت ہوا جب حکومتی اتحاد نیپالی وزیر اعظم کی جانب سے ان کی نامزدگی پر منقسم ہو گیا تھا۔
واضح رہے کہ سنہ 2008 میں صدیوں پرانی بادشاہت کے خاتمے کے بعد نیپالی کانگریس کے بزرگ رہنما رام چندر پاوڈل ہمالیائی ملک کے تیسرے صدر منتخب ہوئے ہیں۔
نیپالی میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر رسمی عہدے کے لیے دو افراد کی دوڑ میں 78 سالہ رام چندر پوڈیل نے 33,802 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے حریف، سباش چندر نیمبنگ نے 15,518 ووٹ حاصل کیے۔
یہ بھی پڑھیں : نیپال: گزشتہ روز حادثے کے شکار طیارے کی وڈیو وائرل
رام چندر پوڈیل سابق اسپیکر اور چھ بار قانون ساز رہ چکے ہیں اور وزارت داخلہ سمیت پانچ مرتبہ وزارتی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
نئے صدر رام چندر پوڈیل نے اپنے سیاسی کیرئیر کا آغاز ایک طالب علم رہنما کے طور پر دہائیوں تک جاری رہنے والے جماعت کے بغیر پنچایتی نظام کے دوران کیا جو 1990 تک جاری رہا۔
سابق بادشاہ کی حکومت کے خلاف لڑتے ہوئے رام چندر پوڈیل نے قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں۔
واضح رہے کہ کمیونسٹ اکثریتی حکومتی اتحاد کی سربراہی وزیر اعظم پشپا کمل دہل کر رہے ہیں، جو ماؤ نواز باغیوں کے سابق سربراہ ہیں۔
سبکدوش ہونے والی صدر بدیا دیوی بھنڈاری کی میعاد 12 مارچ کو ختم ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News