
پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 21 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی.
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا 179 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 19.3 اوورز میں حاصل کر لیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ہدف کے تعاقب کے لیے رحمان اللہ گرباز اور ایلکس ہیلز میدان میں اترے، رحمان اللہ بنا کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے جبکہ ایلکس ہیلز نے 12 رنز بنائے۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1632421158590074880
یونائیٹڈ کے کولن منرو کی جارحانہ اننگ نے یونائیٹڈ کی فتح کی بنیاد رکھی، انہوں نے 29 گیندوں پر 63 رنز بنائے جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔
ساتویں وکٹ کی شراکت میں 58 رنز بنے ، جس میں اعظم خان نے 35 رنز بنائے اور فہیم اشرف نے 39 رنز ناٹ آؤٹ کی اننگ کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 179 رنز کا ہدف 19.3 اوورز میں 183 رنز بنا کر 2 وکٹوں سے جیت لیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے امید آصف نے 3 اور محمد ںواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
https://twitter.com/thePSLt20/status/1632376316350660608
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 17 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد محمد نواز اور نجیب اللہ زردان نے ٹیم کو سنبھالا دیا، اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 104 رنز بنائے۔
محمد نواز نے 52 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ نجیب اللہ زردان نے بھی 59 رنز بنائے۔
عمر اکمل نے 14 گیندوں پر برق رفتار 43 رنز بنائے جس میں 5 چھکے اور دو چوکے شامل تھے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے فضل حق فاروقی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ فہیم اشرف نے 2 اور رومان رئیس نے 1 وکٹ حاصل کی۔
اسکواڈز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: یاسر خان، ول اسمیڈ، افتخار احمد، نجیب اللہ زردان، سرفراز احمد (کپتان)، عمر اکمل، محمد نواز، اوڈین اسمتھ، اُمید آصف، نسیم شاہ، نوین الحق
اسلام آباد یونائیٹڈ: رحمان اللہ گرباز، ایلکس ہیلز، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان، آصف علی، فہیم اشرف، مبصر خان، حسن علی، رومان رئیس، فضل حق فاروقی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News