Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ایس ایل 8، قلندرز کا فاتحانہ دھمال جاری، سلطانز کو21 رنز سے شکست

Now Reading:

پی ایس ایل 8، قلندرز کا فاتحانہ دھمال جاری، سلطانز کو21 رنز سے شکست

پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو21 رنز سے شکست دے کر اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھا۔

تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پی ایس ایل 8 کے 20 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو21 رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز کے 180 رنز کے جواب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز ہی بنا سکی۔

https://twitter.com/thePSLt20/status/1632081329159323650

شان مسعود اور محمد رضوان کی جوڑی نے لیگ کے بہترین بولنگ اٹیک کے سامنے محتاط انداز میں ہدف کا تعاقب شروع کیا، شان مسعود 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رضوان کا اسٹرائیک ریٹ 27 گیندوں پر 30 رنز تک ہی محدود رہا۔

Advertisement

اسامہ میر نے 17 اور ریلی رؤسو نے 12 رنز بنائے، خوشدل شاہ کی کوشش 10 رنز سے آگے نہ بڑھ سکی، جبکہ کیرون پولارڈ کی مزاحمت 39 رنز تک محدود رہی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف، زمان خان، اور سکندر رضا نے 1،1 وکٹ حاصل کی، جبکہ راشد خان کی گھومتی گیندوں پر ملتان سلطانز کے 3 بیٹسمین چکرا کر اپنی وکٹ دے بیٹھے۔

راشد خان نے 4 اوورز میں صرف 15 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل لاہور قلندر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔

قلندرز کو مضبوط بنیاد فراہم کرنے والے فخر زمان پہلے ہی اوور میں کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

دوسرے اوپنر مرزا بیگ نے 17 رنز بنائے، 50 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد سام بلنگز اور عبداللہ شفیق نے قلندرز کی ڈٓرائیونگ سیٹ سنبھالی اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 69 قیمتی رنز جوڑے۔

عبداللہ شفیق 48 رنز بنا کر پولارڈ کا شکار بنے، جبکہ سام بلنگز نے 54 رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، سام بلنگز کی اننگ میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

Advertisement

سام بلنگز کے آؤٹ ہونے کے بعد رنز بنانے کی رفتار میں کمی آ گئی، سکندر رضا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ڈیوڈ ویزے نے 15 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ، انور علی، عباس آفریدی اور کیرون پولارڈ نے 2،2 وکٹیں لیں جبکہ ایک وکٹ سمین گل کے حصے میں آئی.

https://twitter.com/thePSLt20/status/1632020734028464131

اسکواڈز:

لاہور قلندرز: فخر زمان، مرزا بیگ، عبداللہ شفیق، سام بلنگز، حسین طلعت، سکندر رضا، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف زمان خان

ملتان سلطانز: محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، ریلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ، خوشدل شاہ، انور علی، اسامہ میر، عباس آفریدی، سمین گل، احسان اللہ

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر