Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشکل دور سے گزررہے ہیں لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، وزیراعظم

Now Reading:

مشکل دور سے گزررہے ہیں لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، وزیراعظم
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل دور سے گزررہے ہیں لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹ کی گولڈن جبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کو خصوصی اجلاس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، آپ نے سینیٹ کی گولڈن جوبلی کا شایان شان انعقاد کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت سنبھالی تو ہمارے پاس 2 راستے تھے، ایک راستہ تھا سبسڈی جاری رکھتے، دوسرامشکل فیصلوں سے مشکل معیشت کو بچانا تھا، لیکن ہم نے سیاست کو قربان کرکے ریاست کو بچانےکو ترجیح دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مشکل دور سے گزررہےہیں لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا، جب اقتدار سنبھالا تو ملکی معیشت زبو حالی کا شکار تھی، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کی پاسداری نہیں کی، معاہدےسےروگردانی سےعالمی سطح پرپاکستان کےتشخص کونقصان پہنچا۔

شہباز شریف نے کہا کہ یوکرین جیسے بحران سےپاکستان کی طرح ترقی پذیر ممالک متاثرہوئے ، دنیاب ھرکی طرح پاکستان کو بھی مہنگائی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اس وقت مشکل حالات سے گزر رہا ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب کے بعد دوست ممالک کی مدد کے شکر گزارہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر