یونان میں چند روز قبل ٹرین حادثے کے نتیجے میں 57 افراد کی ہلاکت کے بعد مظاہرین نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
غیر ملکی میڈیا کی خبروں کے مطابق یونان کے سب مہلک ٹرین حادثے کے بعد ہزاروں طلباء اور ریلوے کے کارکنوں نے ایتھنز میں یونانی پارلیمنٹ کے باہر مظاہرہ کیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، مظاہرین کے ایک گروپ نے پولیس پر پٹرول بم سے حملہ اور سڑک کنارے لگے کوڑے دانوں کو آگ لگا دی۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس استعمال کی، جس کے بعد مظاہرین سنٹگما اسکوائر سے منتشر ہو کر قریبی گلیوں میں منتقل ہو گئے۔
مظاہرین نے ٹرین حادثے پر احتساب کا مطالبہ کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ وسطی شہر لاریسا میں پارلیمنٹ کے سامنے تقریباً 12 ہزار کے قریب افراد جمع تھے۔
یہ بھی پڑھیں : یونان میں دو ٹرینوں میں تصادم، کم از کم 29 افراد ہلاک
واضح رہے کہ وسطی یونان میں غلطی سے ایک ہی پٹری پر دو ٹرین آمنے سامنے آ گئی تھیں جس کی وجہ سے ایک مسافر ٹرین میں 57 افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔
یونان میں گذشتہ تین دنوں میں سے احتجاج جاری تھا اور آج تقریبا 10 ہزار طلباء ، ریلوے کارکنان اور بائیں بازو کی جماعتوں سے وابستہ گروپ جو ایتھنز کے سنٹگما اسکوائر میں جمع ہوئے تھے۔
مظاہرین کا مقصد حادثے میں ضائع ہونے والی جانوں کے لئے ہمدردی کا اظہار اور ریل نیٹ ورک پر حفاظت کے بہتر معیار بنانا تھا۔
مظاہرین نے نے سیاہ رنگ کے غبارے آسمان میں چھوڑے، انہوں نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف نعروں کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
