
عمران خان
عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کئے جانے پر چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ہم نے اپنی 2 صوبائی اسمبلیوں کو اس امید کے ساتھ تحلیل کیا تھا کہ انتخابات 90 دنوں میں ہوں گے۔
We dissolved our 2 provincial legislatures with expectation that elections would be held in 90 days as clearly given in our Constitution. We did not take this action to allow a bunch of fascists to impose a reign of terror, violating the Constitution & Rule of Law.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 22, 2023
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ فاشسٹوں گروپ کو دہشت گردی راج کی اجازت دینے کے لیے اسمبلیاں تحلیل نہیں کی جبکہ پنجاب کے انتخابات اکتوبر تک ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مزید کہا کہ آج ہر کو قانونی برادری، عدلیہ اور وکلاء کو ساتھ کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ اگر آج یہ مان لیا جائے تو یہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی کا خاتمہ ہے۔
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے
واضح رہے اس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں 30 مارچ کو شیڈول عام انتخابات ملتوی کردیے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پنجاب میں انتخابات کا شیڈول معطل کردیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا با ضابطہ حکم نام جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ 30 مارچ کو پنجاب میں شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں ہے جب کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے الیکشن ملتوی کرنے کی سفارش کی ہے، موجودہ صورتحال میں صاف اور شفاف انتخابات کرانا ممکن نہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News