حق کی فتح؛ بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو رہا کرنے کا حکم
اے ٹی سی اسلام آباد نے بول نیوزاسلام آباد کے بیورو صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بول نیوز کے بیوروچیف صدیق جان کا ایک روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انھیں آج اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران پولیس کی جانب سے پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، سرکاری وکیل نے عدالت سے کہا کہ دو ملزمان ہیں اس لیے وقت مانگ رہے ہیں۔
جج نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اسی لیے وقت دیا تھا کہ صحافی اور دیشت گرد میں فرق واضح کریں۔
Advertisementحق کی فتح؛ بول نیوز کے بیورو چیف اسلام آباد صدیق جان کو ڈسچارج کرنے کا حکم#BOLNews #SiddiqueJan pic.twitter.com/oXiYPDg7nJ
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 22, 2023
تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ لاہور لے کر جانا ہے صدیق جان کو، جس پر جج نے کہا کہ میں کوئی بات نہیں کر رہا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے صدیق جان کوکیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔
صحافی صدیق جان اور محمد ادریس کی گرفتاری سے متعلق کیس میں پولیس نے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ محمد ادریس کا کوئی کردار نہیں ہے۔ محمد ادریس کو کیس سے ڈسچارج کر دیں جس کے بعد عدالت نے صحافی صدیق جان اور محمد ادریس چاچڑ کو کیس سے ڈسچارج کر دیا۔
عدالت نے صدیق جان کو 50 ہزارروپے کے مچلکے جمع کروانے کا بھی حکم دیا۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب ٹویٹ
بیورو چیف اسلام آباد بول نیو صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کے حکم پر رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ ایسے جھوٹے انتقامی کاروائیوں پر مبنی مقدمات سے ریاست اپنا مذاق بنوا رہی ہے۔
بیورو چیف اسلام آباد بول نیو صدیق جان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم
ایسے جھوٹے انتقامی کاروائیوں پر مبنی مقدمات سے ریاست اپنا مذاق بنوا رہی ہے۔ اپنے ہی شہریوں کے خلاف بلم اور بربریت کرکے نفرتوں کی آگ لگائی جارہی ہے۔ ہوش کرے ذاتی مفاد کے لئے ملک کا نقصان کرنا بند کرے— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) March 22, 2023
انھوں نے لکھا کہ اپنے ہی شہریوں کے خلاف ظلم اور بربریت کرکے نفرتوں کی آگ لگائی جارہی ہے۔ حکومت ہوش کرے ذاتی مفاد کے لئے ملک کا نقصان کرنا بند کرے۔
سیکریٹری پی ایف یو جے رانا عظیم کا بیان
بیوروچیف اسلام آباد صدیق جان کو ڈسچارج کرنے کے حکم پر سیکریٹری پی ایف یو جے رانا عظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ صدیق جان کے ڈسچارج کرنے کا حکم صحافت کی فتح ہے۔
پی ایف یو جے سمیت تمام صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے
صحافیوں کا کام سچ عوام تک پہنچانا ہے، اپنا کام جاری رکھیں گے
سابق صدر PFUJ رانا عظیم کی بول نیوز سے خصوصی گفتگو #BOLNews #SiddiqueJan @arbab_jahangir @ranaazeempfuj pic.twitter.com/2anulJQmHP— BOL Network (@BOLNETWORK) March 22, 2023
انھوں نے بیان میں کہا کہ پی ایف یو جے سمیت تمام صحافی برادری مبارکباد کی مستحق ہے۔ صحافیوں کا کام سچ عوام تک پہنچانا ہے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صحافی صدیق جان نے میڈیا سے گفتگو میں کیا کہا؟
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
