Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس

Now Reading:

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس
تنویر الیاس

پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، تنویر الیاس

وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زمان پارک میں نگران پنجاب حکومت کے وحشیانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تنویر الیاس نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف جمہوریت پر یقین رکھتی ہے ، پاکستان تحریک انصاف کو طاقت کے زور پر میدان سے باہر نہیں کیا جاسکتا۔

وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس نے مزید کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی مقبولیت دن بدن بڑھ رہی ہے ، عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف نے اپوزیشن کو سیاسی میدان میں چاروں شانے چت کر دیا ہے۔

Advertisement

زمان پارک: کشیدہ صورتحال، کارکنان اور پولیس میں تصادم

واضح ر ہے کہ زمان پارک میں آج ایک بار پھر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کئے جانے کا خدشہ ہے جس کی پیش نظر پولیس اور کارکنان میں تصادم کا  سلسلہ جاری ہے۔

 پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان پتھراو اور شیلنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پولیس کی جانب سے شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث زمان پارک میں مقیم رہاشیوں کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ کے باعث کئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث زمان پارک کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

پولیس کی ناکہ بندی کے باعث آنسو گیس کے متاثرین کو طبی امداد دینے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے جبکہ زمان پارک کے رہائشی ناکہ بندی کے باعث گھروں میں مبحوس ہوکر رہ گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے آنسو گیس ک شیل لگنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ شیر خوار بچے بھی آنسو گیس سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں مسلح پولیس تحریک انصاف کے کارکنوں پر سیدھے فائر اور شیلنگ کررہے ہیں  جس کے بعد ایک بار پھر زمان پارک کو میدان جنگ میں تبدیل کر دیا ہے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم

زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس میں تصادم کے باعث لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی کا نفاذ برقرار رکھنے کا حکم  دے دیا گیا ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے سروسز اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تصادم کے نتیجے میں 51 پولیس اہلکار زخمی لائے گئے ہیں جبکہ8 شہری بھی زخمی حالت میں اسپتال منتقل ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر