Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیل آؤٹ پیکج کو سری لنکن عوام نے مسترد کر دیا، ملک بھر میں ہڑتال

Now Reading:

بیل آؤٹ پیکج کو سری لنکن عوام نے مسترد کر دیا، ملک بھر میں ہڑتال

سری لنکن حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کو قبول کرنے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتال کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق صدر رانیل وکرما سنگھے کو آئی ایم ایف کی فنڈنگ کو محفوظ بنانے، ٹیکسوں میں زبردست اضافے اور اخراجات میں کٹوتیوں پر عوامی ردعمل کا سامنا ہے۔

سری لنکا کے کارکنوں نے دیوالیہ جزیرے کے بچاؤ کے منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہڑتال کر دی ہے، جس سے کچھ اسپتالوں، بینکوں اور بندرگاہوں کو بند کر دیا گیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں : سری لنکا، یوم آزادی کے دن مسلح افواج کی پریڈ پر شہریوں کا احتجاج

سری لنکا کے سرکاری اسپتال کے عملے اور بینک ملازمین سمیت تقریباً 40 ٹریڈ یونینوں نے بدھ کو کام بند کردیا۔

سری لنکا کے تجارتی دارالحکومت کولمبو میں نیشنل ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ صرف ایمرجنسی کیسز کا علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ پرائیویٹ کلینک اور اسپتالوں میں اپوائنٹمنٹ منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بجلی کے کارکنان اور بینک ٹیلر بھی ہڑتال پر تھے جبکہ ڈاک ورکرز نے دارالحکومت کی بندرگاہ پر لنچ ٹائم احتجاج کیا۔

Advertisement

سری لنکن صدر رانیل وکرماسنگھے نے گزشتہ روز اپنے انتظامی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ضروری خدمات کو کام پر رہنے پر مجبور کر کے ہڑتالوں کو مؤثر طریقے سے کالعدم قرار دیا۔

Advertisement

صدر رانیل وکرما سنگھے نے سرکاری ملازمین کو خبردار کیا کہ اگر وہ کسی احتجاج کا حصہ بنیں گے تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

یونین کے رہنماؤں نے کہا کہ انہیں ہفتہ کے روز صدر وکرما سنگھے نے بتایا تھا کہ وہ انکم ٹیکس کم نہیں کر سکتے کیونکہ یہ آئی ایم ایف کی شرط تھی کہ وہ بیل آؤٹ پیکج جاری کرے۔

گورنمنٹ میڈیکل آفیسرز ایسوسی ایشن کی ہریتھا التھگے نے کولمبو میں صحافیوں کو بتایا کہ ان کی یونین نے اپنی صنعتی کارروائی جاری رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

ہریتھا التھگے نے مزید کہا کہ ایک دن کا ٹوکن احتجاج حکام کو متاثر نہیں کرے گا اس کے لیے ہمیں مزید سخت کارروائی کرنی ہوگی۔

سری لنکا میں تقریباً 2,000 پورٹ ورکرز، پہلے سے ہی ورک ٹو رول پر عمل پیرا ہیں جنہوں نے کولمبو میں لنچ بریک کے دوران اس مطالبے کی حمایت میں ایک مظاہرہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر