Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید انکو آئین کے تحفظ سے باز رکھنے کی مکروہ کوشش ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید انکو آئین کے تحفظ سے باز رکھنے کی مکروہ کوشش ہے، فرخ حبیب
فرخ حبیب

ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے مسلط ہونے کے بعد معیشت کی تباہی کا سب سے زیادہ خمیازہ فیصل آباد کو بھگتنا پڑا۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خطاب پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ بدزبان،بداخلاق پانامہ رانی اور قاتل فسطائی وزیر داخلہ کو بری طرح مسترد کرنے پر فیصل آباد کی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں، امپورٹڈ حکومت کے مسلط ہونے کے بعد معیشت کی تباہی کا سب سے زیادہ خمیازہ فیصل آباد کو بھگتنا پڑا۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی زبان سے عدلیہ کی توہین اور غلاظت بھری گفتگو کے علاوہ فیصل آباد کی عوام کے لئے کچھ نہ نکل سکا، ایک سال قبل تحریک انصاف کے دور میں فراہمیِ روزگار کے حوالے سے فیصل آباد سرفہرست تھا۔

انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار کے آنے سے قبل عمران خان نے دم توڑتی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو اپنے پیروں پر کھڑا کیا، تحریک انصاف کے دور میں لارج سکیل مینوفیکچرنگ کی ترقی 16 فیصد تک چلی گئی، مریم نواز کی عدلیہ پر تنقید انکو آئین کے تحفظ سے باز رکھنے کی مکروہ کوشش ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس خاتون اور اسکے خاندان کی کرپشن کے شواہد جمع کرنے والے آج اسکی بےہودہ گوئی کی سرپرستی کر رہے ہیں، ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئین اور آئین کی محافظ عدلیہ کی توہین کی جا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ججز بحالی تحریک میں ایک موثر کردار ادا کیا، عمران خان اور کارکنان نے عدلیہ بحالی تحریک میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کیں، اس وقت پوری قوم معزز عدلیہ کی پشت پر کھڑی ہے، نظریہ ضرورت کو زندہ کرنے اور تشدد و وحشت کے ذریعے قوم کے سیاسی حقوق پر ڈاکے کی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بزدل بھگوڑا دُشنام طَرازی اور ڈیلوں کے لئے بیٹی کے ذریعے جگہ بنانے کی بجائے انتخابی میدان میں آ کر مقابلہ کرے، 30اپریل کو پنجاب کے عوام اس 13 رکنی چوروں کے کنسورشیم کو ووٹ کی پرچی سے دفن کر کے رکھ دیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر