
احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت سنگین معاشی چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سنگین معاشی چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے، معاشی مسائل کا حل موثر ٹیکس کا نظام ، برآمدات میں اضافہ ، بیرنی ترسیلات کا پیداواری استعمال اور بیرونی سرمایہ کاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے ٹیکس ریوینیو اور نان ٹیکس محاصل 5200 ارب روپے ہیں، ہمیں 5000 ارب روپے قرضوں کی ادائیگی ورثہ میں ملی ہے۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی نے یہ بھی کہا کہ اپنے ٹیکس جی ڈی پی کی شرح کو 9.5 % سے 18 % تک لیکر جانا ہے، سمال میڈیم بزنس سیکٹر 40ارب ڈالر کی برآمدات کر سکتا ہے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم ٹیکس کے نظام کو مؤثر بنا رہے ہیں، پاکستان کو پائیدار اور ہنگامی بنیادوں پر اپنی ایکسپورٹ کو بڑھانا ہے جبکہ ملک کے اندر ایکسپورٹ کلچر کو ترویج دینا ہوگا۔
وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہماری تمام تر آمدن قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوگی، ہم نئے وسائل پر توجہ دے رہے ہیں، بیرونی ترسیلات کی رقم کو پراپرٹی کی بجائے کاروبار میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال ہونا چاہیے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News