Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر شایان علی سے معافی مانگ لی

Now Reading:

ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر شایان علی سے معافی مانگ لی
ریحام خان

ریحام خان کی ٹوئٹ

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے جھوٹے الزامات پر شایان علی سے معافی مانگ لی۔

سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شایان علی نے ٹویٹ کیا کہ میں ریحام خان سے فوری طور پر معافی مانگنے کا مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ جعلی خبریں پھیلاتی رہیں کہ مجھے کالج سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اگر ریحام خان نے 48 گھنٹے کے اندر معافی نہیں مانگی تو میں مزید اقدامات کروں گا اور اپنے وکلاء سے کہوں گا کہ ریحام خان کے خلاف کیس فائل کریں۔

بعد ازاں ریحام خان نے ٹوئٹر پر شایان علی کو جواب میں لکھا یہ سن کر بہت اچھا لگا کہ آپ کو کالج سے نہیں نکالا گیا ہے۔  آپ نے اس کے بارے میں پریس کانفرنس بھی کی۔

ریحام خان نے مزید لکھا کہ اگر میرے ری ٹویٹ سے آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں معذرت خواہ ہوں، اللہ آپ کو محفوظ اور مستحکم مستقبل کی طرف رہنمائی کرے،  مجھے کالج کا خط بھیجیں میں آپ کی کہانی کو ٹویٹ کروں گی۔

شایان علی نے ریحام خان کے معافی مانگنے پر لکھا کہ ریحام خان کی معافی کو سراہتے ہیں، میرے خلاف پروپیگنڈہ کرنے پر ن لیگ کے خلاف کارروائی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر