گورنر خیبرپختونخوا
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس کیس میں سپریم کورٹ نے دونوں صوبوں میں انتخابات 90 دنوں میں کرانے کا حکم دیا ہے۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق گورنر کے پی صوبائی اسمبلی میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں اور ہر صوبے میں انتخابات آئینی مدت کے اندر ہونے چاہئیں۔
اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے کہا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کیلئے تاریخ الیکشن کمیشن سے مشاورت کے بعد دوں گا، الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے بھی امن وامان کی صورتحال رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
