Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک سعودی عرب ڈیجیٹل تعلقات میں اہم پیش رفت، ٹیک ہاؤس کا افتتاح

Now Reading:

پاک سعودی عرب ڈیجیٹل تعلقات میں اہم پیش رفت، ٹیک ہاؤس کا افتتاح

سعودی عرب کے شہزادہ اور سعودی سفیر نے لاہور میں ٹیک ہاؤس کا افتتاح کر دیا جو پاک سعودی عرب ڈیجیٹل تعلقات کا مظہر ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں سعودی شہزادہ فہد بن منصور السعود اور سعودی سفیر نے پاک ٹیک ہاؤس کا افتتاح کر دیا، اس ٹیک ہاؤس کے افتتاح سے پاک سعودی عرب ڈیجیٹل تعلقات نے اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

پاکستان میں ٹیک ہاؤس کے قیام سے ایک ہزار روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جس سے پاکستان میں 100 ملین ڈالرز کی لاگت سے 5 سالوں میں 300 منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

پاکستان میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اور پہلے مرحلے میں لاہور میں ٹیک ہاوس بنایا جائے گا.

Advertisement

اس حوالے سے سعودی ٹیکنالوجی کمپنی کے سربراہ شہزادہ فہد بن منصور السعود نے مستقبل میں بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت سعودی، پاکستان ٹیک ہاؤس کی پہلی شاخ لاہور میں تشکیل پائے گی۔

شہزادہ فہد بن منصور السعود کا کہنا تھا کہ ہم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030ء کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں اس سے سعودی عرب کی ڈیجیٹل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ترقیاتی وژن سے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے۔

Advertisement

شہزادہ فہد بن منصور السعود نے کہا کہ پاکستان میں ٹیک ہاؤس کے قیام سے ایک ہزار روزگار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے اور پاکستان میں 100 ملین ڈالر کی لاگت سے 5 سالوں میں 300 منصوبے شروع کریں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی نے کہا ٹیک ہاوس کا قیام سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے وژن 2030 کی پہلی کڑی ہے.

سعودی سفیر نے کہا کہ یہ پروگرام سعودی ولی عہد کا وژن 2030 کے تحت ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرنے کا پروگرام ہے اور سعودی پاک ٹیک ہاؤس اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے.

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان کا پرانا حج کوٹہ بحال کردیا

Advertisement

سعودی سفیر سعید بن نواف المالکی کے مطابق آئی ٹی کے استعمال سے دونوں ممالک کو مختلف شعبوں میں اپنے تعلقات مزید مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔

سعودی سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا برادر اسلامی ملک ہے اور تعلقات کے قیام سے آج تک دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات رہے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان کے وزیر اعظم کی معاون خصوصی شیزاہ فاطمہ نے کہا کہ سعودی عرب تیزی سے جدت کی طرف گامزن ھے اور مستقبل میں سعودی عرب ٹیکنالوجی کا مرکز ھوگا۔

وزیر اعظم کی معاون خصوصی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی 70 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر ہے اور پاکستان کے انسانی وسائل کا بیشتر حصہ نوجوان ہیں، جو حقیقی ترقی کے ضامن ہیں.

Advertisement

معاون خصوصی کے مطابق زرعی اور دیگر کاروبار کے لیے 15 لاکھ روپے تک آسان اور سود سے پاک قرضہ جات کی فراہمی کا سلسلہ شروع کیا ہے اور نوجوانوں کے لیے 15، 25 اور 75 لاکھ تک کے قرضہ جات کا اجراء کیا گیا ہے.

شیزاہ فاطمہ نے کہا کہ طلباء دوران تعلیم ہی قرضہ جات حاصل کرکے اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان اپنے ترقیاتی، تخلیقی خیالات کو حقیقی عملی امور میں بدل سکتے ہیں.

وزیر اعظم شہباز شریف کی معاون خصوصی شیزاہ فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کی ہنرمند تربیت پر بھی توجہ دی جا رہی ہے اس کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی سرفہرست ہے.

معاون خصوصی نے تعلیمی درسگاہوں اور صنعتی شعبے کے مابین ربط و تعلق قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان کے پاس قابل نوجوان آبادی کی صورت دنیا کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے.

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر