Advertisement
Advertisement
Advertisement

زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسحاق ڈار

Now Reading:

زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے فوجی فرٹیلائزر بن قاسم لمیٹیڈ کے ایم ڈی عارف الرحمن کی ملاقات ہوئی جس میں معاونین خصوصی وزیر اعظم طارق باجوہ، طارق محمود پاشا اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

ایم ڈی ایف ایف بی ایل کی کمپنی نے پروفائل اور قومی خزانے میں حصے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایف ایف بی ایل بڑے پیمانے پر ڈی اے پی کی تیاری اور پاکستان میں پائیدار زرعی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔

ایم ڈی نے وزیر خزانہ کو کمپنی کے مستقبل میں مائیکرو نیوٹرینٹ پروڈکٹس کی تیاری کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ منصوبے سے کھیتوں کو مزید ذرخیز اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے معیشت میں ایف ایف بی ایل کے تعاون کو سراہا جبکہ اسحاق ڈار نے زرعی شعبے اور ملک کی اقتصادی ترقی کے لیے فرٹیلائزر سیکٹر کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

Advertisement

اسحاق ڈار نے فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کے لیے ڈی اے پی پروڈکٹ پر ایف ایف بی ایل کی سرمایہ کاری کی تجاویز کی حمایت کی جبکہ وزیر خزانہ نے کمپنی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ زراعت ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت کسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی خواہاں ہے تاکہ کاشتکاری کی لاگت کم ہو اور پیداوار میں اضافہ ہو سکے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر