پی ایس ایل 8
پی ایس ایل 8 کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 35 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے 23ویں میچ میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم آخری اوور میں 207 رنز پر آؤٹ ہوگئی جس کے جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔
💥💥#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #PZvLQ pic.twitter.com/KFb4iXeN8t
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
لاہور قلندرز کی جانب سے شاویز عرفان اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کی تاہم شاویز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلن واپس لوٹ گئے اور فخر بھی 11 رنز ہی بناسکے۔ عبداللہ شفیق بھی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اور سیم بلنگ بھی کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے۔
Skipper goes! @WahabViki gets the breakthrough. #HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #PZvLQ pic.twitter.com/zYJk4tVmn3
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
21 رنز پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد شاہین شاہ آفریدی خود بیٹنگ کے لیے آئے اور حسین طلعت کے ساتھ ملکر 114 رنز کی شراکت قائم کی اس دوران دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔
Its as if Boom Boom Afridi came out to bat again! Oh wait…#SabSitarayHumaray l #HBLPSL8 l #PZvLQ pic.twitter.com/SSxa7dwWDx
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
شاہین آفریدی 36 گیندوں پر 5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 52 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سکندر رضا 7 گیندوں پر 20 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ جب کہ حسین طلعت نے 37 گیندوں پر 63 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جس میں 5 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے۔
پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ارشد اقبال نے 3،3 جب کہ عظمت اللہ عمرزائی نے 2 اور عامر جمال نے ایک وکٹ حاصل کی۔
OMARZAIII 👏🏽👏🏽#HBLPSL8 | #SabSitarayHumaray | #PZvLQ pic.twitter.com/wcytD956Gn
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 7, 2023
اس سے قبل پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور سیم ایوب کے ساتھ ملکر ٹیم کو 107 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا۔
اس دوران پشاور زلمی کے دونوں اوپنرز نے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں، سیم ایوب 36 گیندوں پر 3 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 68 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہوئے جس کے بعد محمد حارث بیٹنگ کے لیے آئے لیکن صرف 9 رنز ہی بناسکے۔
کپتان بابراعظم بھی 50 رنز مکمل کرنے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے تاہم ٹام کوہلر کوڈ مور نے 16 گیندوں پر 36 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، روومن پاول 9، حسیب اللہ خان 12، عامر جمال 5 رنز بناسکے۔
لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، حارث رؤف، زمان خان اور راشد خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز 7 میچوں میں 12 پوائنٹس کے ساتھ پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے جب کہ پشاور زلمی 6 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود ہے اور آج کے میچ کے علاوہ اس کے 3 مزید میچز بھی باقی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
