روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کی بندرگاہ ماریوپول کا سرپرائز دورہ کر کے سب کو حیران کر دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین کی بندرگاہ ماریوپول کا اچانک دورہ کیا ہے، جس پر روس نے قبضہ کر لیا تھا جب کہ اس کی افواج نے اس کے زیادہ تر حصے کو تباہ کر دیا تھا۔

ایک سرکاری ویڈیو میں روسی صدر کو رات کے وقت سڑکوں پر گاڑی چلاتے اور لوگوں سے بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے ہے کہ یہ یوکرین کے نئے مقبوضہ علاقے کا پہلا دورہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ولادیمیر پیوٹن کا ایٹمی حملے کا خطرہ کتنا حقیقت پسندانہ ہے؟
ماریوپول کے جلاوطن میئر نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک مجرم تھے جو جائے وقوعہ پر واپس آئے ہیں۔
ماریوپول کے جلاوطن میئر وادیم بویچینکو نے مزید کہا کہ روسی صدر یہ دیکھنے آئے ہیں کہ انہیں کیا سزا دی جائے۔
جلاوطن یوکرین کے شہر کے دیگر حکام نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے رات کو دورہ کیا تھا اس لیے وہ دن کی روشنی میں تباہ شدہ شہر نہیں دیکھ پائیں گے۔
کریملن نے کہا کہ صدر کا ماریوپول جانے کا فیصلہ بے ساختہ تھا وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر ماریوپول آئے تھے اور پھر کار میں شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا۔
غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ماریوپول کے مشرق میں واقع روسی شہر روسٹوو آن ڈان میں اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقات بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
