
رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اسلام آباد میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پورے ملک سے کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئے جس کے بعد کل چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا گیا اور کل ملک بھر میں روزہ ہوگا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق زونل اور ضلعی ریت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئے۔ اسلام آباد، پشاور، کراچی اور لاہور سمیت ملک بھر سے چاند کی کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔
اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ آج پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا مگر چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر پرسوں ہفتہ کو ہوگی۔
پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق آج (جمعرات کو) چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق چاند دیکھنے کا سلسلہ 6:57 منٹ پر شروع ہوگا، 20 منٹ تک چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، شہر قائد میں چاند 7:17 منٹ دیکھا جائے گا۔
کراچی
زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات آفس کراچی میں مکمل ہوگیا۔ حافظ محمد سلفی نے بتایا کہ چاند کی عمر دس گھنٹے آٹھ منٹ ہے تاہم شہر قائد میں چاند نظر نہیں آیا ہے، کہیں سے شہادت ابھی موصول نہیں ہوئی، ملک بھر میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہے۔
لاہور
شوال کا چاند دیکھنے کے لیے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ لاہور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، پنجاب سے کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی، چاند کی عمر پوری نہیں اور مطلع ابر آلود ہے، حتمی علان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
پشاور
پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اوقاف ہال میں ہوا جہاں حافظ عبدالغفور نے بتایا کہ پشاور میں ہمیں چاند نظر نہیں ایا اور تاحال کوئی بھی شہادت موصول نہیں ہوئی، جب تک مرکز کا اجلاس جاری ہے ہم بیٹھے رہیں گے، کوئی بھی شہادت موصول ہوئی تو اسکی شرعی حیثیت جانچنے کے بعد مرکز کو بتایا جائے گا۔
اس سے قبل ایک ویب سائٹ میں ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام اسلامی ممالک میں رویت ہلال نہ خالی آنکھ سے دیکھا جاسکتا ہے نہ ہی جدید ترین دوربین استعمال کرنے سے نظر آئے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News