
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبوں کی تکمیل سےلاکھوں پاکستانیوں کوروزگار کےمواقع میسرآئیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے فیز ون کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔
اس موقعے پر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بریفنگ دیتے ہوءے بتایا گیا کہ 247 ایکڑ رقبے پر محیط فیز ون میں 18 زون انٹرپرائزز موجود،7 زیر تعمیر ہیں، فیز ون سے 85 ارب روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کہا کہ سی پیک کے تحت بننے والا رشکئی اکنامک زون معاشی ترقی کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے، فیز ون کی تکمیل پر صوبے کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، سی پیک منصوبوں کی تکمیل سےلاکھوں پاکستانیوں کوروزگار کےمواقع میسرآئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News