Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

پاکستان کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  25 ہزار ڈالر کی شرط کھلاڑیوں کو کو ریٹائرمنٹ پر مجبور کررہی ہے۔ 

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے  فاسٹ بولر احسان عادل اور آل راؤنڈر حماد اعظم کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا گیا تھا، بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو ان کی کرکٹ میں خدمات پر مبارک باد دیتے ہوئے مستقبل میں ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ امریکی لیگ کے این او سی کے لیے پی سی بی کی جانب سے 25 ہزار ڈالر کی شرط ان کھلاڑیوں کو ریٹائرمنٹ کا فیصلہ لینے پر مجبور کررہی ہے۔

فاسٹ بولر احسان عادل اور حماد اعظم کے بعد آنے والے دونوں میں مزید کھلاڑیوں کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے دو اہم فاسٹ بولرز نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا!

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ سمیع اسلم کا تجربہ کامیاب ہونے کے بعد کئی کھلاڑی مستقل طور پر امریکہ میں مقیم ہونے کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

حال ہی میں ریٹائرمنٹ لینے والے احسان عادل نے فروری 2013ء میں جنوبی افریقا کے خلاف سنچورین میں اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اس کے بعد وہ مزید 2 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ انہوں نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ 6 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

احسان عادل نے انٹرنیشنل کرکٹ میں آنے سے قبل 2012ء میں آسٹریلیا میں منعقدہ آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

آل راؤنڈر حماد اعظم نے 2011 سے 2015 تک کے عرصے میں 11 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جن میں 80 رنز بنانے کے علاوہ دو وکٹیں حاصل کیں جب کہ 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں میں وہ 34 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر