
فلم جی لے ذرا میں پرینکا اور کترینہ کے متبادل کونسی اداکارئیں ہونگی؟
بالی وڈ کی فلم جی لے ذرا میں اداکارہ پرینکا اور اداکارہ کترینہ کی متابدل اداکاروں کے حوالے سے چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں۔
سوشل میڈیا پر کچھ وقت سے یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اب کونسی اداکارئیں اس فلم میں کاسٹ کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ فرحان اختر کی فلم میں پریانکا، کترینہ اورعالیہ کو ایک ساتھ کاسٹ کیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم ابھی اس فلم کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔
فلم کا حصہ بننے کے حوالے سے بالی وڈ اداکارہ کیارا اڈوانی اور انوشکا شرما سے جب بات کی گئی تو دونوں ہی اداکاروں نے اس فلم کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا۔
تاہم بالی وڈ کی کامیاب ترین اداکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کا خواب، خواب ہی رہ گیا۔
مزید پڑھیں :
https://www.bolnews.com/urdu/entertainment/2023/02/235478/
پریانکا نے اس فلم میں کام نہ کرنے کی وجہ اپنے نئے پراجیکٹ بتائی کیونکہ وہ ہالی وڈ ایکشن تھرلر فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس اعلان کے بعد کترینہ کیف نے بھی اس فلم کا حصہ بننے سے صاف انکار کر دیا۔
تاہم بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ابھی بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں ، اب عالیہ کے ساتھ کترینہ اور پریانکا کے کردار کونسی اداکارہ ادا کریں گی اس حوالے سے بھی کچھ دن میں معلوم ہوجائے گا۔
رواں برس مارچ میں فرحان اختر نے اپنی آنے والی فلم جی لے ذرا کے حوالے سے آگاہ کیا کہ فلم کی لوکیشن کی تلاش کی جارہی ہے۔
جس کی وجہ سے فلمی شائقین یہ امید کر رہے تھے کہ اس فلم کی عکس بندی جلد کر لی جائے گی۔
واضح رہے کہ فلم جی لے ذرا کی ہدایت فرحان اختر دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News